ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ڈانڈیلی میں زوروں کی بارش : گھروں اور دکانوں میں نالیوں کا گندہ پانی

ڈانڈیلی میں زوروں کی بارش : گھروں اور دکانوں میں نالیوں کا گندہ پانی

Fri, 12 Jul 2019 19:35:47    S.O. News Service

ڈانڈیلی :12؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)بدھ کی رات برسی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں شہر کے جے این روڈسمیت کئی جگہوں پر اندرونی نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں پر بہتے ہوئے گھرو ں، دکانوں میں گھس کر نقصان پہنچانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

بدھ کی رات جب بارش زوروں سے برستی رہی ، اندرونی نالیوں میں پانی میں اپنی رفتار سے بہہ رہاتھا، لیکن پانی کےساتھ کچرا جب اندرونی نالیوں میں جمع ہونے لگا تو پانی کا بہاؤ سست ہوگیا ،سڑکوں پر بہتے ہوئے گھروں اور دکانوں کے اندر چلاگیا۔ جے این روڈ اور بھارت گیس کے قریب پگڑے کے گھر میں اور سنتوش ہوٹل میں کمر تک  گندہ پانی جمع ہوگیا۔ گھروالے باہر نکل گئے ہوٹل کے سامان بھی دوسری جگہ منتقل کئے گئے ہیں۔ گھر کے سامان گندے پانی کی نذر ہوکر کافی نقصان پہنچایا ہے۔

ڈانڈیلی_-11.jpgاطلاع پاتے ہی بلدیہ کمشنر جائے وقوع پہنچ کر حالات کا معائنہ کرنےکے بعد مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تین دن کی مہلت مانگی ہے۔ مگر عوام کاسوال ہے  کہ اگلے تین دنوں میں مزید بارش ہوئی تو کیا کریں۔ صبح  میں 11بجے کے قریب عوام جمع ہونے سے حالات کچھ ہنگامہ خیز ہوئے ۔ پولس بندوبست کیاگیا تھا۔ بلدیہ عملہ اندرونی نالیوں کو صاف کرنےمیں مصروف دیکھے گئے۔

 

 

 

 


Share: